منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 12 دسمبر 2020)منڈی بہاؤالدین پولیس کی جانب سے انسپکٹرخالد خان کے منڈی بہاؤالدین سے حافظ آباد تبادلہ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا. منڈی بہاؤالدین میں تعیناتی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضا نے کہا کہ محنتی اور دیانتدار افسران محکمہ کا سرمایہ ہیں اس ضلع سے جانے کے بعد آپکو کوئی بھی مسئلہ ہو آپ ہمہ وقت میرے پاس آسکتے ہیں، تقریب کے اختتام پر تواضع کی گئی،یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیاگیا۔