انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز2لاکھ 82ہزار961 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 04دسمبر2020 )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ قوم کے نو نہالوں کو معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا مکمل خاتمہ اشد ضروری ہے،جن گھروں اور پوائنٹس پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں مانیٹرنگ ٹیمیں اس کی تصدیق کریں،انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے، دنیا نے پولیو سے نجات حاصل کر لی ہے اب ہمیں اس کے خاتمے کیلئے قومی فریضہ کے طور پر اپنی تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کی کاروائیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ (ڈی ایچ اے)ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر افتخار احمد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈاکٹر خالد عباسی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہید، نمائندہ ڈبلیو ایچ او صدف خالق ،پی اے ٹو سی او ہیلتھ ارسلان رﺅف کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

قبل ازیں اجلاس کو سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جبکہ ہدف 2 لاکھ 70 ہزار 815مقرر کیا گیا تھا۔ اس طرح مجموعی کوریج104فیصد رہی ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پانچویں روز تک مقرر کردہ ہدف کی بجائے ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانے کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے۔قوم کے نونہالوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ پانچ سال عمر کے ہر بچے کو انسداد پولیو ویکسی نیشن کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمی داری ہے اس میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے فیلڈ میں مصروف عمل پولیو ٹیموں کو واضح ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ وہ احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تا کہ ضلع کا پولیو فری سٹیٹس برقرار رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں