منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار)شہری دن دیہاڑے ڈاکووں کے ہاتھو ں لوٹنے لگے،الشفاء اسپتال کے باہرنامعلوم چار کارسوارڈاکووں نے میڈیکل سیل ریپ کوبھاری نقدی سے محروم کردیااورکارمیں فرارہوگئے،پولیس جائے واردات پردیرسے پہنچی،تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا
تفصیلات کے مطابق میڈیکل سیل ریپ اسٹیفن جوکہ گورنمنٹ گرلزہائی اسکول کے پاس سے چلڈرن اسپتال روڈسے دن ایک بجے گزررہاتھاکہ کالے رنگ کی کارسے چارمسلح ڈاکووں نے اسے گھیرے میں لے لیااوراسلحہ کی نوک پراسٹیفن سے 70ہزارروپے نقدی،ایک موبائل اورگولڈچین چھین لی اورکارمیں بیٹھ کرفرارہوگئے
پولیس اطلاع ملنے کے بعدجائے وقوعہ پردیرسے پہنچی اورتاحال واقعہ کامقدمہ درج نہیں ہوسکاہے۔دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کی دلیرانہ واردات سے شہرمیں خوف وہراس پھیل گیاہے۔