Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کی کاروائی، چھٹی کے دن دکانیں کھولنے پر 12 دکانیں سیل، 34ہزار روپے جرمانہ

Written by

www.mbdinnews.com

in

منڈی بہاوالدین

منڈی بہاءالدین کورونا ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے شہر کے بازاروں کا دورہ، چھٹی کے دن بند دوکانیں کھولنے پر 12 شاپس کو سیل، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 34 ہزار جرمانہ کر دیا ایک مقدمہ درج کروا دیا شہریوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت

منڈی بہاءالدین اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار نے پھالیہ شہر کے بازاروں کا دورہ کیا اور چھٹی کے روز دوکانیں کھولنے پر 12 دوکانیں سیل کر دیں، جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 شہریوں کو 34 ہزار روپے جرمانہ کر دیا جبکہ ایک مقدمہ درج کروا دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت کورونا کے ساتھ حالت جنگ میں ہے اور ہمیں انتہائی سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا.

یہ بھی پڑھیں: ضلعی انتظامیہ کے چھاپے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد افراد زیر حراست

انہوں نے کہا کہ اپنے اور اپنے اردگرد رہنے والوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے اور سماجی فاصلہ کے ساتھ ماسک کا استعمال نہیں کر رہے انکے خلاف سخت کارروائی ہوگی،

Assistant Commissioner Phalia Sajid Munir Kalyar
←موسم کی تبدیلی پر تمام محکمےڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کی جگہوں کی تسلسل کے ساتھ سرویلینس کو مزید تیز کریں، ڈپٹی کمشنر
کورونا وبا: منڈی بہاوالدین کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند، اساتذہ پھر بھی پریشان کیوں؟→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz