اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کا سرکاری زمین واگزار کرانے کا ایکشن مسلسل جاری۔ 58 ایکڑ مزید سرکاری زمین واگزار کرا لی۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 27 فروری 2021) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے موضع چک نمبر 43اور44 میں سرکاری رقبہ(صوبائی حکومت) تعدادی 469 کنال ناجائز قابضین سے واگزار کروائی گئی زمین جسکی مالیت تقریباْ 175ملین روپے بنتی ہے کو مطابق قانون نیلامی کروائی۔
کارروائی کے وقت عدنان اشرف ریونیو آفیسر،عملہ ریونیو اور پولیس فورس بھی موقع پر موجود تھے۔رقبہ پر مختلف افراد نے قبضہ کرکے فصل کاشت کررکھی تھی۔