اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے علی الصبح پھل و سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے علی الصبح پھل و سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی ، قمیتوں اور ریکارڈ کو چیک کیا ۔

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 29ستمبر 2021) انہوں نے سبزی منڈی میں خریداری کیلئے آنے والے دکانداروں اور صارفین سے قیمتوں اور کوالٹی سے متعلق استفسار بھی کیا جس پر وہاں موجود صارفین نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی کو تاکید کی کہ بو لیوں کے اوقات میں موقع پر مو جودرہ کر تمام کاروائی کو مانیٹر کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی شے کی قیمت میں بے جا اضافہ نہ ہو ۔ انہوں نے عوامی طلب کی بنیاد ی اشیاء کی دستیابی ، معیار اور بولی کو بھی چیک کیا .

آج کی ریٹ لسٹ دیکھیں

ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو عوام الناس کو براہ راست ریلیف پہنچانے کیلئے کنٹرول کیا جا رہا ہے اورمنڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پرعملدرآمد کروایا جا رہا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے آڑھتیوں اور نیلامی کے ممبران پر واضح کیا کہ صارفین کے حقوق کا خیال کرتے ہوئے عوام کی قوت خرید کے مطابق حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر ہی پھل اور سبزیاں فروخت کریں بصورت دیگر قانون شکنی پر سزا بھگتنا پڑے گی۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل پھالیہ کے مختلف علاقوں میں اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور نالوں کی صفائی کا کام مکمل کروایا۔ انہوں نے میونسپل عملے کو صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ اے سی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق گلی محلوں کی نالیوں ، نالوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے علاوہ دیگر میونسپل سروس کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ گندگی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات فوری طور پر ختم کی جاسکیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے علی الصبح پھل و سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!