Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

اسسٹنٹ کمشنر نے غیر قانونی سلنڈر بھروائی، اور پیٹرول ایجنسیز کو سیل کر دیا، 6 ہزار روپیہ جرمانے

Written by

www.mbdinnews.com

in

منڈی بہاوالدین

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25اپریل 2021 )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ نے شہر میں قائم غیر قانونی سلنڈر بھروائی، اور پیٹرول ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 2 غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیز کو سیل کردیا جبکہ غیر قانونی سلنڈر بھروائی کرنے پر دو دکانداروں کو 6 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بیگ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق غیر قانونی پیڑول ایجنسیز اور سلنڈر بھروائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو ¿ن جاری ہے اور ایسی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اے سی نے کہا کہ صارفین کی جانوں کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گاچاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔

امتیاز علی بیگ نے غیر قانونی بیٹرول ایجنسیز اور سلنڈر بھروائی مالکان کو خبردار کیا کہ وہ ایسے غیر قانونی افعال سے باز رہیں۔ آئندہ چیکنگ کے دوران خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے جانے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کو سراہتے ہوئے غیرقانونی کام کرنے والوں کے خلاف آپریشن کو قابل تحسین قرار دیا۔

←منڈی بہاﺅالدین میں 24 تا 30اپریل تک 11 مختلف بیماریوں سے حفاظت کیلئے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منایا جا رہا ہے، ہیلتھ
اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے سبزی وپھل منڈی کا اچانک دورہ کیا→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz