اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان بازار پھالیہ کا اچانک دورہ کیا، رمضان بازار کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14اپریل 2021) ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے رمضان بازار پھالیہ کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے رمضان بازار کے بہترین انتظامات پر اپنے اطمینان کا بھی اظہار کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے رمضان بازاروں میں مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا اوروہاں پر موجودعملے کوضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

اس موقع پر اے سی ساجد منیر کلیار نے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد عوام بالخصوص کم آمدنی والے افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے تا کہ وہ ماہ مقدس میں خدا کی نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صارفین کی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازار میں فیئر پرائس شاپ کے ذریعے اشیائے خوردونوش ، آٹا، گھی ، چینی ،پھلوں ،گوشت اور سبزیوں پر سبسڈی دی جارہی ہے اسی وجہ سے اشیائے خوردونوش کے ریٹس اوپن مارکیٹ کی نسبت کم ہونے کی وجہ سے صارفین کی بڑی تعداد رمضان بازاروں سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ، معیاراور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔سبزیوں اور پھلوں سمیت تمام اشیا کا معیار باقاعدگی سے چیک کیا جائے اور غیر معیاری چیزیں فروخت کرنے والوں کے سٹالز منسوخ کردئیے جائیں ۔بعد ازاں اے سی پھالیہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ اپنے دورے میں اے سی نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے معائنے کے دوران رجسٹری، زمینوں کے اندراج، انتقالات اور فرد کے حصول ایسے شعبوں کے علاوہ صفائی ستھرائی ، افسران اور سٹاف کی حاضری اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے وہاں پر آئے ہوئے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کر کے ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔انہوں نے سائلین سے کہا کہ کسی مسئلہ کے حل نہ ہونے کی صورت میں میرے نوٹس میں لایاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سائلین کو بار بار اراضی سنٹر آنے کی دقت سے بچایا جائے اور سائلین کی درخواستوں کو میرٹ پر فوری طور پر حل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں