اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین نے میر کھانی میں 167.3ملین روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر سے قبضہ چھڑا کر زمین واگزار کروا لی

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 11فروری2021) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز نے منڈی بہاﺅالدین کے موضع میر کھانی میں 167.3ملین روپے مالیت کی 582کنال کی سرکاری اراضی پر سے قبضہ چھڑا کر زمین واگزار کروا لی ہے ۔دریں اثناءموضع میر کھانی میں بعض با اثر مقامی قبضہ گروپ نے کافی عرصے سے سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے تجاوزات قائم کر رکھی تھیں جس کو کارروائی کے بعد واگزار کروا لیا گیا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز نے کہا کہ سرکاری املاک پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا اور ضلع بھر میں قبضہ گروپوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری و ساری رہے گا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ قبضہ مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والوں سے حکومت سختی سے نپٹے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری اراضی اور املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہ کیا جائے اور اس سلسلے میں ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور حکمت عملی سے بلا خوف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے جاگو کلاں میں چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا رقبہ قبضہ مافیہ سے واگزار کروا لیا

انہوں نے کہا کہ کسی دباﺅ میں آئے بغیر میرٹ پر شہر کے اہم چوراہوں، سڑکوں اور بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور اس کی پاسداری ہمارا فرض ہے۔ انہوںنے کہا کہ قبضہ مافیا اور ناجائز قابضین کے خلاف آگاہی مہم کے ذریعے عوام الناس کا انتظامیہ کو بھر پور تعاون حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں