منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 05مئی 2021 ) اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی کی قیادت میں پاک فوج اور پولیس کے دستوں نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے حوالے سے فلیگ مارچ کیا. اسسٹنٹ کمشنر اور مشترکہ ٹیموں نے مارکیٹوں ،بازاروں کے کاروباری جبکہ ، مساجداور امام باروں گاہوں میں اوقات کار اور کورونا ایس اوپیز کی پابندی کا جائزہ لیا گیا .
انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے کورونا ایس اوپیز پر عملدآمد کے لیے سخت اقدامات کیا گئے ہیں تمام ،مذہبی، سیاسی، سماجی ،دینی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہے علاوہ ازیں تمام مارکیٹوں اور بازاروں کو بھی بند کر نے کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی جگہ کو رونا ایس اوپیز کی خلاف وارزی ہوئی تو نہ صرف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ جرمانے اور مقدمات بھی درج کیا جائے گئے.
ے انہوں نے شہریوں سے ایپل کی کہ وہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کر تے ہو ماسک کا استعمال ضرور کریں اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں.