منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 26جنوری 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسر ا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے کورونا یس اوپیز پر عمل درآمد کاجا ئزہ لینے کے شہر کے مختلف سکولوں اور کالجوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے پہلے گورنمنٹ ڈگری کالج ملکوال کے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباءکو تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھا۔طلباءنے ماسک پہنے ہوئے تھے اور ان کی نشستوں کے درمیان فاصلہ بھی موجود تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے طلباءسے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور درس و تدریس کے حوالے سے سوالات بھی کئے۔ جن کا مثبت جواب ملنے پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے مختلف حصوں میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے تحریر شدہ بینرز اور چارٹس کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے پرنسپل اور سکول انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کو یقینی بنانا ان کی ذمہ دای ہے۔ انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ بچوں میں خوف ہراس پھیلانے کی بجائے آگاہی پھیلائیں اورطلباءکو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات دیں۔
انھوں نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے احتیاطی تدابیراختیار کر نا ہو ں گی۔انہوںنے بتایا کہ حکومتی ہدایت کی روشنی میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کے مطابق انتظامات پہلے ہی کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ طلباءبھی کورونا ایس او پیز پر من و عن عمل کر رہے ہیںاور تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر عملے کو کورونا ٹیسٹنگ کی باقاعدہ تربیت دی گئی ہے۔ عثمان غنی نے واضح کیا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں اور کالجوں کے خلاف کورونا ایس او پیز کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے