اداکارہ نادیہ حسین کی ملازمہ کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی اپنی ملازمہ کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

نادیہ حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی ملازمہ کو بہت بری طرح سے ڈانٹ رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین اپنی ملازمہ سے کہہ رہی ہیں کتنی بار تمہیں سمجھایا ہے کہ جب بجلی جھٹکے مارے تو پیچھے سے مین سوئچ آف کردیا کرو لیکن تم ہر وقت موبائل میں لگی رہتی ہو۔ نادیہ حسین ملازمہ کو ڈانٹتے ہوئے مزید کہہ رہی ہیں کہ مہینے میں دوسری بار میری مشین جلی ہے صرف تمہاری وجہ سے۔ اس کے علاوہ نادیہ اپنی ملازمہ کو بجلی کا زیادہ بل آنے پر بھی ڈانٹتی ہوئی نظر آئیں۔ اور کوئی تیسرا شخص دروازے کے پیچھے سے ان کی یہ ویڈیو بنارہا ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ نادیہ حسین کے ملازمہ کے ساتھ کیے جانے والے اس سلوک کی مذمت کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے نادیہ حسین کو ملازمہ کے ساتھ اس طرح بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ لیکن کچھ صارفین نادیہ حسین کے حق میں بھی بولتے ہوئے نظر آئے اور کہا کہ ملازمہ کی غلطی ہے جب اسے کہا گیا ہے کہ گھر کی چیزوں پر دھیان دو تو اس کا دھیان گھر کے بجائے موبائل پر ہے۔

غلطی پر ہی ڈانٹ پڑتی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کام والی ملازمائیں بھی بہت تنگ کرتی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ حقیقت نہیں بلکہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ کا منظر لگ رہا ہے۔ دوسری جانب نادیہ حسین کی جانب سے ابھی تک اس وائرل ویڈیو کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ یہ ویڈیو اصلی ہے یا ڈرامے کی شوٹنگ کا کوئی منظر۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اداکارہ نادیہ حسین کی ملازمہ کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!