ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی ہدایت پرمہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے افراد کے خلاف تھانہ سول لائن پولیس ان ایکشن
منڈی بہاوالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 27 مارچ 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی ہدایت پر اظہر عباس تارڑ اور ان کی ٹیم انصر ایوب بٹ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کنسٹیبل مزمل عباس 1036۔انجم شہزاد 1013۔ نے مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے مسمی مختار احمد ولد نادر خاں قوم ڈوگر سکنہ آہلہ کے قبضہ سے رائفل 44 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ نمبر 189/21 درج کر لیا۔