یوکرین میں باپ اور کم سن بیٹی کی الوداعی ملاقات کی جذباتی ویڈیو وائرل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کیف: یوکرین کے جنگ زدہ علاقے سے باپ کی کم سن بیٹی کو محفوظ مقام پر بھیجنے سے قبل الوداعی ملاقات کی ایک جذباتی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں باپ اور بیٹی گلے مل کر زار و قطار رو رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی حملے میں فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنگ زدہ علاقوں میں انسانی المیوں پر مشتمل دلگداز کہانیاں جنم لے رہی ہیں۔

جنگ پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی گزر گاہ ہے جس میں قریبی رشتوں سے جدائی سمیت سخت حالات کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے ایسے ہی ایک جذباتی منظر کی ویڈیو نے ہر آنکھ کو نم کردیا ہے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں باپ اور بیٹی کی الوداعی ملاقات کے جذباتی منظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک غم زدہ باپ اپنی کم سن کو بیٹی کو پیار کر رہا ہے اور گلے سے لگا کر رو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کے یوکرین پر حملے میں 40 فوجیوں سمیت 50 افراد ہلاک، ملک میں مارشل لاء نافذ

اس کے بعد وہ شخص اپنی بیوی کو الوداع کرتا ہے اور بس میں سوار بیٹی کو جاتے ہوئے دیکھ کر روتا رہتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص حلیے سے فوجی لگ رہا ہے جو جنگ کے لیے خود تو رک جاتا ہے لیکن اہل خانہ کو محفوظ مقام پر بھیج دیتا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
یوکرین میں باپ اور کم سن بیٹی کی الوداعی ملاقات کی جذباتی ویڈیو وائرل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!