ہنڈا کے بعد سوزوکی اور یاماہا کی موٹر سائیکلیں بھی مہنگی

bike prices in pakistan
Share

Share This Post

or copy the link

ہنڈا کے بعد یاماہا اور سوزوکی نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ ہنڈا اور بعض دیگر کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد یاماہا اور سوزوکی نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کے نرخوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے، یاہاما نے 21ہزارروپے اور سوزوکی نے 5 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

یاماہا کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کیلئے جاری نرخنامے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 3جون سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کے مطابق یاماہاYB125Zکی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار500 روپے سے بڑھا کر2لاکھ 31 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے اور یاماہا YB125ZDX کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسی طرح یاماہا YBR125 کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے سے بڑھا کر2 لاکھ 55 ہزار روپے اور یاماہا YBR125G کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار500 روپے (ریڈ،بلیک) جب کہ ڈارک گرے YBR125G کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 68 ہزار500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح سوزوکی نے بھی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جس سے جی ڈی 110ایس کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 12ہزارروپے ہوگئی، اسی طرح جی ایس 150 کی قیمت بھی 2 لاکھ 25 ہزارروپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 32 ہزار روپے کردی گئی.

جی ایس 150 ایس ای 2 لاکھ 42 ہزار روپے سے بڑھ کر2 لاکھ 49 ہزار روپے اور جی آر 150 کی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 39 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہنڈا اور دیگرموٹر سائیکل کمپنیوں کی جانب سے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب ڈیلرز کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے کہ محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹ کی مد میں وصولی 500 روپے سے بڑھا کر1500روپے تک پہنچا دی ہے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل خریداروں پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے جب کہ اس وصولی کے باجود نمبر پلیٹ نہیں دی جاتی۔ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے ساتھ رجسٹریشن، ٹیکسیشن اور نمبرپلیٹ وصولی بڑھنے پر شہری پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ہنڈا کے بعد سوزوکی اور یاماہا کی موٹر سائیکلیں بھی مہنگی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!