گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال منڈی بہاوالدین میں کلینکل لیبارٹری ، ایکسرے، آئسولیشن یونٹ، فیڈنگ کارنر ، میڈیسن سٹور ، پولیس چوکی اور چلڈرن پارک کا آغاز ہو چکا ہے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈاکٹر طارق چدھڑ صدر پی ایم اے منڈی بہاوالدین کی قیادت میں ڈاکٹرز کےوفد بشمول چلڈرن ہسپتال کے نئے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز مغل، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اختر بلوچ اور ڈاکٹر مہدی خان نے آج چلڈرن ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور ٹیم چلڈرن ہسپتال کی کاوشوں کو سراہا۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 6 جنوری 2021) گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال منڈی بہاوالدین میں کلینکل لیبارٹری ، ایکسرے، آئسولیشن یونٹ، فیڈنگ کارنر، ٹاڈلر ٹوائلٹ ، مین میڈیسن سٹور ، آؤٹ ڈور فارمیسی ، پرچی کاؤنٹر ، پولیس چوکی اور چلڈرن پارک کا آغاز ہو چکا ہے ، ہسپتال اور ملحقہ لان کی مکمل تزئین و آرائش کی جا چکی ہے اور لواحقین کے مناسب بیٹھنے کے لئے دیدہ زیب سٹیل و کنکریٹ بینچز بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی مکمل طور پر سروسز دینے کے لئے تیار ہے جسے جلد سٹاف کی تعیناتی کے بعد فعال کر دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں: نئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں بچوں کے وارڈ کا آغاز کر دیا گیا

لواحقین کے لیے آرام گاہ، بچوں کیلئے جھولے اور مسجد کی تکمیل الحمدللہ مکمل ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر شکیل نذر کو اس مقصد کی شاندار کامیابی پر ترقی دی جا چکی ہے اور ہسپتال کا چارج سینئر ڈاکٹر اعجاز مغل کو سونپا گیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال منڈی بہاوالدین میں کلینکل لیبارٹری ، ایکسرے، آئسولیشن یونٹ، فیڈنگ کارنر ، میڈیسن سٹور ، پولیس چوکی اور چلڈرن پارک کا آغاز ہو چکا ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!