گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثہ، 12 افراد جاں بحق

rescue 1122
Share

Share This Post

or copy the link

گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں بارہ افراد جاں بحق، جب کہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق حافظ آباد روڈ پر دو مسافر وین سڑک پرکھڑے ڈمپرسے ٹکرا گئیں۔ دونوں مسافر وین سرگودھا سے گوجرانوالہ جا رہی تھیں۔ حادثہ ون وے پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں چھ خواتین اور بچی بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دونوں وینز میں گوجرانوالہ کے 28 افراد سوار تھے، جو کہ عرس میں شرکت کے بعد سرگودھا سے واپس لوٹ رہے تھے۔ مرنے والوں میں بیشتر کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ امدادی کارکنوں کے مطابق حادثہ اتنا شديد تھا کہ تباہ شدہ وينز کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گيا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جامشورو انڈس ہائی وے پر بھی مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں17 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے تھے۔ مسافر گاڑی مانجھند کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرائی تھی ، حادثے کا شکار افراد مزدور تھے جو نوشہرو فیروز سے مزدوری کیلئے کراچی جارہے تھے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثہ، 12 افراد جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!