کروناکی نئی پابندیاں، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی شادی منسوخ

new Zealand president
Share

Share This Post

or copy the link

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جاسنڈا آرڈن نے نئی کوویڈ پابندیوں کے اعلان کے بعد اپنی شادی منسوخ کر دی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اومی کرون ویرینٹ کے پھیلنے کے بعد پورے ملک میں کووڈ پابندیاں لگائی گئی ہیں جس میں کسی قسم کی تقریب میں 100 افراد کو شرکت کی اجازت ہے۔ اسکے علاوہ دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران ماسک لازمی پہننا ہوگا۔ نیوزی لینڈ میں اب تک 15ہزار104 کوویڈ کیسز اور 52 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے ٹیلی وژن پر لائیو انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے

وزیراعظم جاسنڈا آرڈن نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی، انکی شادی ٹیلی ویژن کے میزبان کلارک گیفورڈ سے ہونا تھی۔ نیوزی لینڈ میں نئی پابندیوں کا اطلاق اتوار کی رات سے ہوگیا ہے اور یہ فیصلہ اومی کرون کے 9 کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق اگر ویکسین پاسز استعمال نہیں کیے جا رہے تو انڈور مقامات اور تقریبات میں گنجائش 100 یا 25 افراد تک محدود ہوگی جبکہ اس میں جم اور شادیاں بھی شامل ہیں۔ طلباء کو بھی اسکول میں ماسک لازمی پہننا ہوگا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کروناکی نئی پابندیاں، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی شادی منسوخ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!