کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا ناموس رسالت مارچ شروع،متعدد سڑکیں بند

Share

Share This Post

or copy the link

کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے لاہور سے اسلام آباد کی جانب ناموس رسالت مارچ کا آغاز کردیا۔ پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کو اسلام آباد کی جانب مارچ سے روکنے کے سلسلے میں رہنماؤں سے مذاکرت شروع کر دیئے ہیں، جب کہ لاہور انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کی مدد طلب کرلی ہے۔

لانگ مارچ کے تناظر میں لاہور کے علاقے شاہدرہ چوک کو گوجرانوالہ جانيوالی ٹريفک کيلئے بند کرديا گيا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سگیاں پل سے ڈبل سڑکاں جانيوالے راستے پر بھی کنٹينر لگا ديئے گئے۔ بیگم کوٹ سے شاہدرہ جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی ہے۔

کالعدم تحريک لبيک پاکستان نے سربراہ سعد حسین رضوی کی عدم رہائی اور مطالبات نہ ماننے پر آج بروز جمعہ 22 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ کالعدم ٹی ایل پی جلوس کی شکل میں اسلام آباد کی جانب مارچ کر رہی ہے۔ کالعدم مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے کارکن 2 روز سے يتيم خانہ چوک پر دھرنا دیئے بيٹھے ہيں۔ مرکزی شوریٰ نے مطالبات منظور نہ ہونے پر جمعرات 21 اکتوبر کو ‘ناموسِ رسالت مارچ’ کا اعلان کيا تھا۔

اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کرتے ہوئے تحریکِ لبیک کی مجلسِ شوریٰ نے کہا تھا کہ وہ حکومت کو ایک اور موقع دیتے ہیں کہ وہ 20 گھنٹوں کے اندر مطالبات تسلیم کرلیں ورنہ پھر مارچ ہوگا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں سال اپریل میں ٹی ایل پی سربراہ سعد حسین رضوی کو حراست میں لیا گیا اور تنظیم کو کالعدم قرار دیا گیا تھا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا ناموس رسالت مارچ شروع،متعدد سڑکیں بند

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!