ڈپٹی کمشنر کا بس اسٹینڈ، واسو روڈ اور ہسپتال کا دورہ، نققص انتظامات پر افسران کی سرزنش، دفتر طلب

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے آج اچانک جنرل بس سٹینڈ اور کنگ روڈ چوک سٹینڈ کا اچانک دورہ کیا ، انہوں نے وہاں مسافروں کیلئے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف موثر اور جامع اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل، سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہاوالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 28فروری 2022 ) ڈپٹی کمشنر نے ویٹنگ ایریاز میں مسافروں کے بیٹھنے کے کے انتظامات ، واش رومز کے فنکشنل ہونے اور ضروری سامان کی دستیابی سمیت دیگر انتظامات دیکھے۔ انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اڈہ مینجر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے لاری اڈہ میں کھڑے پانی کی فوری نکاسی آب کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے کھڑے پانی سے ناصرف انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ عوام کو بھی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے، میونسپل کمیٹی بر وقت اقدامات کر کے نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کو ہر صورت بہتر بنائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ ٹرانسپورٹ سٹینڈز پر مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے لہذٰا مسافروں کی سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت ، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے نئے بننے والی واسو کینال روڈ کا بھی اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے سڑک کی خراب خستہ حالت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایکسیئن روڈ کو اپنے دفتر طلب کر لیا اور روڈ کے سیمپل لینے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ترقیاتی سکیموں کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کررہی ہے۔ترقیاتی سکیموں میں میٹر یل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کام ٹھیکیداروں پر چھوڑنے کی بجائے محکموں کے افسران سکیموں کی خود نگرانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ضلع میں جاری منصوبوں کا گاہے بگاہے دورہ کرتے رہیں گے اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے خود فیلڈ میں جا کر تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتا رہوں گا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ، انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی ، حاضری رجسٹر اور دیگر امورز کو بھی بغور چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور اسسٹنٹ کمشنر کو روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال کا دورہ کر کے معائنہ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کوپنجاب حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مریضوں کو طبی لحاظ سے ہر ممکن سہولیات کی بر وقت فراہمی آپ کی بنیادی اور پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں غفلت یا تاخیر نا قابل قبول ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہم کردہ سہولیات کی دستیابی پر کڑی نظر مرکوز ہے تا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ علاج معالجہ اور ٹیسٹنگ سے متعلق بین الاقوامی طور پر مصدقہ طبی پروٹوکول کو فالو کیا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر کا بس اسٹینڈ، واسو روڈ اور ہسپتال کا دورہ، نققص انتظامات پر افسران کی سرزنش، دفتر طلب

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!