ڈپٹی کمشنر نے ٹیکسو ڈیم کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

forest department mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ د رخت ملکی معیشت، انسانی صحت اور بیماریوں سے نجات کا بڑا ذریعہ ہے، غیر موافق موسمی تغیرات سے بچنے کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے 10 بلین ٹری پروگرام اور پلانٹ فار پاکستان کے تحت سرکاری دفاتر ، گھروں کے لانز اور دیگر دستیاب اراضی پر شجرکاری مہم بھر پور طریقے جاری رکھی جائے ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 04 فروری 2022 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس کے لان میں پلانٹ فار پاکستان کے تحت ٹیکسو ڈیم کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، ڈی او فاریسٹ رانا محمد اکرم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈی او فاریسٹ رانا محمد اکرم نے بتایا کہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ارشاد اللہ گوندل کی زیر نگرانی وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے کیلئے شہر بھر میں مختلف شاہراہوں پر نا صرف بھر پور طریقے سے شجرکاری مہم جاری ہے ، عوام الناس میں آگاہی کیلئے مختلف شاہراہوں اور اہم چوکوں پر بینرز بھی آویزاں کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین کیلئے سال 2021-22 کا 9 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جو کہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ جون تک مزید 3 لاکھ پودے بھی لگائے جائیں گے ۔

جس پر ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہاکہ کسی بھی ملک کے 25 فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں صرف چار فیصد رقبے پر جنگلات پائے جاتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے اس سے نمٹنے کیلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا اور درختوں کی نگہداشت کیلئے اپنی انفرادی اور اجتماعی کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پلانٹ فار پاکستان پروگرام موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے ہر سطح پر شہریوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے کیونکہ جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرکے ہی ماحولیاتی آلودگی اور پانی کی قلت کے بحران سے بآسانی نمٹا جاسکتا ہے اور کرہ ارض کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو بھی روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین کی عوام نے ہمیشہ ہر شجرکاری مہم کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شجرکاری صرف حکومت کا کام نہیں بلکہ شجرکاری مہم کو اجتماعی کوششوں سے ہی کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت اور نگہداشت بھی بے حد ضروری ہے تا کہ درختوں کو پروان چڑھا ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو کو خوشگوار بنا سکیں۔ بعدازاں آگاہی واک اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر نے ٹیکسو ڈیم کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!