ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کی سزا معطل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

آج کی بڑی خبر، توہین عدالت کیس: لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین طارق علی بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین امتیاز علی بیگ کی 3،3 ماہ کی سزا معطل کر دی. دونوں افسران لاہور سے منڈی بہاءالدین کی طرف روانہ، ذرائع

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 29 نومبر 2021) منڈی بہاؤالدین کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی تین ماہ قید کی سزا معطل. ڈپٹی کمشنر طارق بسرا اور اے سی امتیاز علی نے جج سے بدتمیزی کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے منڈی بہاؤالدین کے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ کی تین ماہ قید کی سزا کا حکم معطل کردیا۔

ہائیکورٹ نے کنزیومر کورٹ منڈی بہاؤالدین کی جانب سے ڈی سی اور اے سی کی تین ماہ قید کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔ لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی اپیل منظور کرتے ہوئے کنزیومر کورٹ کے جج راؤ عبدالجبار کا ڈی سی اور اے سی منڈی بہاؤالدین کو تین ماہ قید کی سزا کا فیصلہ معطل کردیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس میں نیا موڑ، عدالت نے اے سی کے بعد ڈپٹی کمشنر کو بھی سزا کا حکم سنا دیا

اپیل کنندگان نے موقف اختیار کیا تھا کہ کنزیومر کورٹ کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے، عدالت سزا کے خلاف اپیل منظور کر کے سزا کالعدم قرار دے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی کورٹ کے پاس اختیار نہیں ہے اور وہ نوٹس لے لیتی ہے تو اپیل کنندگان اگلے فورم پر جا سکتے ہیں ، یہ اس کا بہتر طریقہ ہوتا ہے ، آپ دائرہ اختیار کو اگلے فورم پر چیلنج کر لیتے ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ جج بھی آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے کا پابند ہے۔

خبر کا پس منظر
منڈی بہاؤالدین کنزیومر کورٹ کے جج اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار نے ایک شہری کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈی سی اور اے سی کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طارق بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی کو تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

پولیس نے مجرموں کو جیل لے جانے کے بجائے ڈی سی ہاؤس منتقل کردیا تھا جس کے بعد دونوں افسران لاہور چلے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر طارق بسرا نے ذاتی طور پر جج کو فون کرکے ان سے بدتمیزی کی جبکہ اے سی امتیاز علی نے عدالت میں پیش ہوکر جج سے بدتمیزی کی تھی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کی سزا معطل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!