پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ملکوال میں دربار بہگام شریف پر حاضری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملک وال(نامہ نگار ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گزشتہ رات ملکوال میں دربار بہگام شریف پر حاضری دی اور پیر سید آغا بیدار بخت رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر سجادہ نشین پیر سید ابن الحسن گیلانی اور صاحبزادہ سید شبیہ الحسن گیلانی سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی سابق وزیراعظم نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی.

بعد ازاں راجہ پرویز اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا انتخابی نظام زبردستی مسلط کرنا چاہتی ہے حکومت کو چاہئے کہ ملک میں شفاف انتخابی نظام کیلئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرے انہوں نے کہا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے حکومت کا نہیں لیکن اپنے ہی بنائے ہوئے الیکشن کمیشن کی مخالفت پر ڈٹے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو یورپ سمیت دیگر ممالک نے بھی ناقابلِ عمل قرار دے کر مسترد کر دیا ہے.

کیونکہ اس کیلئے ووٹرز کو بھی تربیت دینا ہو گا سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر نے کہا کہ ہم عوامی طاقت کے ذریعے الیکشن پر یقین رکھتے ہیں پیپلز پارٹی نہ کبھی چور دروازے سے اقتدار میں آئی ہے اور نہ آئے گی اس موقع پر سابق صدر بار ظفر اقبال گوندل ایڈووکیٹ، راجہ خرم نواز اور چودھری محمد اصغر ہموآنہ، پی پی پی کے ضلعی صدر آصف بشیر بھاگٹ سمیت دیگر قائدین اور کارکنان بھی موجود تھے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ملکوال میں دربار بہگام شریف پر حاضری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!