ٹوئٹر پرحسن علی کی تعریفیں،ایک ریکارڈ بھی اپنےنام کرلیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سال 2021 میں سب سے انٹڑنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹیسٹ، ٹی20 اور ون ڈے کرکٹ میں اس سال مجموعی طور پر 64 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں3 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے رواں برس اب تک 62، سری لنکا کے چمیرا اور تبریز شمسی 50، 50 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی رواں برس سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پیسربن گئے

میچ کے اختتام پر حسن علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کو ہوم کنڈیشنز کا بھرپور ایڈوانٹج لینا آتا ہے، آج کا میچ بھی آسان نہیں تھا تاہم ہماری ٹیم ایک یونٹ بن کر کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں جو خامیاں نظر آئیں بنگلہ دیش پہنچتے ہی ان پر کام کیا، کوشش کرتا ہوں جو بھی دن ہو اپنی طرف سے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

کرکٹر حسین علی کی بائیوگرافی پڑھیں

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انفرادی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی تھی تاہم اس کے باوجود مجھے فینز کی بھرپور اسپورٹ ملی۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر حسن علی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹوئٹر پرحسن علی کی تعریفیں،ایک ریکارڈ بھی اپنےنام کرلیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!