ٹریفک پولیس آفیسر کی مختلف سکولز اور ٹرانسپورٹ اڈہ جات پر ٹریفک قوانین اور سیفٹی سے متعلق آگاہی لیکچرز اور پمفلٹس تقسیم کئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈی ایس پی ریفک کی ہدایت پر ایجوکیشن ونگ کے افسران جاوید عباس اور محمد عارف نے ضلع کے مختلف سکولز اور ٹرانسپورٹ اڈہ جات، رکشہ سٹینڈز پر ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو ٹریفک قوانین اور سیفٹی سے متعلق آگاہی لیکچرز اور پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 06 اکتوبر 2021 )اس موقع پر ایجوکیشن ونگ کے انچارج جاوید عباس نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل یا گاڑی چلانا جرم ہے جبکہ 18 سال سے کم عمر کا موٹر سائیکل چلانا انتہائی خطرناک ہے۔ شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں اور دو سے زیادہ افراد موٹر سائیکل پر سوار نہ ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ دوران ڈرائیونگ فون کا استعمال انتہائی خطرناک ہے کیونکہ اس سے آپ کی جان کے ساتھ ساتھ کسی دوسرے کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور شہریوں کی زندگی محفوظ اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ گاڑیوں میں ایل پی جی اور سی این جی گیس سلنڈرز کا استعمال قانوناً جرم ہے اس سے اجتناب کریں۔ انہوں نے مذید کہا کہ فضائی آلودگی سے بچائو کے لیے اپنی گاڑیوں کو درست مکینیکل حالت میں رکھیں اور حادثات سے بچاو ¿ کیلئے سلو موونگ وہیکلز پر اندھیرے میں چمکنے والےریفلیکٹرزضرور لگائیں۔ جاوید عباس نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا مہذب قوموں کا شیوا ہے ۔ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہم اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور ون ویلنگ کرنے سے روکیں کیونکہ ون ویلنگ انتہائی خطرناک اور جان لیوا عمل ہے۔ اوور لوڈنگ اور اوورسپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹریفک پولیس آفیسر کی مختلف سکولز اور ٹرانسپورٹ اڈہ جات پر ٹریفک قوانین اور سیفٹی سے متعلق آگاہی لیکچرز اور پمفلٹس تقسیم کئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!