ٹائفائیڈ سے بچاو کی آگاہی مہم، ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں منعقد کی گئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ٹائفائیڈ سے بچاو کی آگاہی مہم، ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں منعقد کی گئی۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی اچھی صحت کے باری میں جان کر جئیں..! اس آگاہی مہم میں ہمارا ساتھ دیں. صحت مند اور بیماریوں سے پاک پاکستان ہمارا عزم ہے خود بھی جانیے اور اپنے پیاروں تک بھی پہنچائیے.

ٹائیفائیڈ جسے متعدی بخار کے نام سے جانا جاتا ہے ایک انتہائی خطرناک مرض ہے جو ہر سال ہر عمر کے بہت سے افراد کو متاثر کرتا ہے اور ذہنی و جسمانی اپاہج پن سے لے کر موت تک کے اثرات چھوڑ جاتا ہے جدید علوم کی ترقی کی بدولت اس کی ویکسین تیار کر لی گئی ہے جو بہت جلد لوگوں کی دسترس میں ہوگی۔

ٹائفائیڈ کے خاتمے کی کمیٹی نے مورخہ 2020-12-21, بروز سوموار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل واسو روڈ منڈی بہاالدّین میں کانفرنس منعقد کی..عو امی اجلاس میں علماء کرام ،اساتذہ کرام،میڈیا ممبرز،سوشل ورکرز اور شہر کے دیگر معزیزین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا گیا منڈی بہاالدین شہر کے متعد یونین کونسلز 6,5,4,3,2,1 کے علاقہ جات شامل ہوں گے اور اس کمپین میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے تمام بچوں کو ٹایفائیڈ سے بچائو کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔اس سلسلے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی۔اور کمیٹی ممبران سے سوشل موبلائزیشن کے لیے کہا گیا۔تمام ممبران نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹائفائیڈ سے بچاو کی آگاہی مہم، ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں منعقد کی گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!