واٹس ایپ نےاکاؤنٹ محفوظ کرنے کے لیے ایک اہم فیچر پیش کردیا

whatsapp edit message text
Share

Share This Post

or copy the link

سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے فیصلہ کیا ہے کہ اکاؤنٹ محفوظ کرنے کے لیے جلد یا بدیر جی میل کی طرح فون نمبر کا ڈبل ویری فکیشن نظام پیش کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اندرونی خبر دینے والی ایک ویب سائٹ، ڈبلیو اے بی ٹا انفو نے کہا ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ فراڈ اور ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے فون نمبر پر تصدیقی کوڈ کی طرح کا ایک فیچر جلد ہی سامنے آنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کی برسوں پرانی فرمائش پوری ہونے کے قریب

گزشتہ برس ہیکرز، فشرز اور دیگر مجرموں کی جانب سے لوگوں کے اکاؤنٹس پر نقب لگانے کے بعد واٹس ایپ کی مرکزی میٹا کمپنی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس کے تحت جب بھی آپ روایتی فون چھوڑ کر دوسرے فون پر واٹس ایپ کھولیں گے تو آپ کے نمبر پر بھیجا گیا کوڈ درکار ہوگا۔

اس طرح واٹس ایپ اکاؤنٹ پر آپ کا کنٹرول بڑھ جائے گا جس کی حفاظت مزید یقینی ہوسکے گی۔ دوسری جانب ایک مخصوص وقت میں کوڈ شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔ کوڈ ڈالنے کے بعد عین جی میل کی طرح مالک کے اصل فون پر واٹس ایپ سرگرم کیے جانے کی خبر بھی بھیجی جائے گی۔

یہ نظام گوگل اکاؤنٹس کے لیے کامیابی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس کی مزید تفصیلات اور تاریخ اجرا کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ نےاکاؤنٹ محفوظ کرنے کے لیے ایک اہم فیچر پیش کردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!