منی بجٹ میں ٹیکس عائد ہونے کے بعد کمپنیوں نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دیں

car
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: کار ساز کمپنیوں نے منی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے کے بعد قیمتوں میں یک دم بڑا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں بڑی گاڑیوں پرعائد ٹیکس میں اضافہ کے بعد گاڑیاں بنانے والی تمام کمپنیوں نے قیمتیں بڑھادی ہیں۔ کارمینوفیکچررز کمپنیوں نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کے نام پر گاڑیوں کی قیمتوں میں چار لاکھ روپے تک اضافہ کردیا ہے جس کیوجہ سے خریداروں کی پریشانی بڑھ گئی ہے کیونکہ منی بجٹ سے کچھ عرصہ قبل بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:منی بجٹ، برانڈڈ امپورٹڈ موبائل فونز رجسٹریشن ٹیکسز میں اضافہ

کارڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں ایک ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن کمپنیوں نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ کار ڈیلرز کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے گاڑیوں کا کاروبار انتہائی نازک دور میں داخل ہوگیا ہے اور نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر بھی ہوا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منی بجٹ میں ٹیکس عائد ہونے کے بعد کمپنیوں نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!