منڈی بہاؤالدین پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارائی 37کلو گرام چرس برآمد
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 26 اگست 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ میانہ گوندل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کر کے ملزمان عمر حیات، سونن مائی اور خضر حیات کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 37کلو گرام چرس برآمد.
گرفتار ملزمان کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے ملزمان کی نشاندہی پر مزید کاروائی جاری ہے، ملزمان یہ منشیات علاقہ غیر سے لیکر مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے جن کے خلاف 9Cکے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، منشیات فروشی ایک لعنت ہے جو ہمارے معاشرے کو تباہ کررہی ہے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے.
