منڈی بہاوالدین میں اب تک ایک لاکھ 16ہزار افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے، محکمہ صحت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ نے کہا ہے کہ عوام الناس مشینری اور قومی فریضہ کے تحت کورونا ویکسی نیشن کو ترجیح دیں، معاشرے کے تمام با شعور طبقات آگے بڑھ کر عوام الناس میں شعور اجاگر کریں تا کہ لوگ جھوٹے پراپیگنڈے میں آنے کی بجائے ویکسین لگوانے کو ترجیح دیں۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16 جون2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ کورونا ویکسی نیشن ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راجہ منصور علی خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے پولیو/ای پی آئی رافعہ ناہید، پرسنل اسسٹنٹ ٹو سی او ہیلتھ ارسلان رﺅف ، پاک فوج کے افسران سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ نے کہا کہ حکومت اس وقت پوری کوشش کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ کورونا ویکسی نیشن کروائیں ، ضرورت ا س امر کی ہے کہ لوگ جھوٹے پراپیگنڈوں پر توجہ دینے کی بجائے ویکسین لگوائیں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔دریں اثناءایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد افتخار نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت اور محکمہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھر پور طریقے سے جاری ہے اور ضلع بھر میں اب تک ایک لاکھ 16ہزار 427افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ جس کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے لئے ضلع بھر میں 25سنٹرز قائم ہیں جبکہ ایک موبائل ویکسی نیشن یونٹ فیلڈ میں کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے بر وقت اقدامات کی بدولت شہری بالخصوص دیہی علاقوں میں عوام الناس میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے 97فیصد سرکاری ملازمین کی بھی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ جس پر اے ڈی سی آر نے کہاکہ تمام ہیلتھ ورکرز کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ بھی لوگوں کو ویکسین لگوانے کیلئے گھر گھرجا کر قائل کریں اور شناختی کارڈ کے بغیر قطعی طورپر کسی کو ویکسین نہ لگائی جائے تا کہ ریکارڈ مرتب کرنے میں آسانی رہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں اب تک ایک لاکھ 16ہزار افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے، محکمہ صحت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!