منڈی بہاوالدین میں 21رمضان یوم شہادت حضرت علی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 اپریل 2021 )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا ہے کہ حضرت علی کی ترویج اور فروغ اسلام میں نا قابل فراموش اور لازوال خدمات ہیں تمام مکاتب فکر کے پیروکار آپ کی خدمات پر متفق ہیں،انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کی تیسری لہر عروج پر ہے اور ہمیں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے، موجودہ حالات کے پیش نظر مذہبی تقریبات کا کورونا ایس او پیز کے مطابق انعقاد ممکن بنایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے یوم شہادت حضرت علی کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان ، علمائے کرام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے بتایا کہ 21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جس پر عملدرآمد کیلئے منصوبہ بندی وضع کر کے متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین بھی کر دیا گیا ہے۔ جس پر ایڈیشنل ڈپتی کمشنر محمد شفیق نے کہاکہ یوم شہادت حضرت علی کے دوران قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی ، بھائی چارے اور امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطے رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے مقررہ اوقات کی پابندی ،روٹس کی سکیورٹی ، صفائی ستھرائی، بجلی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جلوس اور مجالس کے منتظمین کے ساتھ کورونا ایس او پیز سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے اور اس پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں 21رمضان یوم شہادت حضرت علی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!