ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کی زیرنگرانی جشن آزادی کے حوالے سے ادبی مقابلہ جات گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سوہاوہ بولانی میں منعقد ہوئے۔
منڈی بہاءالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز یکم اگست 2025 ) یہ مقابلہ جات نعت، تقاریر، ملی نغمے اور کوئز پر مشتمل تھے۔ جس میں سرکاری اور پرائیوٹ سکولز کے طلباء نے حصہ لیا۔ ان مقابلہ جات کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں یوم آزادی کو روشناس کرانا ہے۔
منڈی بہاؤالدین میں یوم آزادی کی تقریبات یکم سے 14 اگست تک منعقد ہوں گی
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری حافظ اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ 14 اگست کا دن ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔ اس دن کو بھر پور طریقے سے منانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل کو عظیم قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والے ملک کی جدوجہد سے روشناس کروایا جائے۔
انہوں نے طلباء کو باور کرایا کہ وہ انفرادی و اجتماعی کاوشوں سے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔
