منڈی بہاءالدین: ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن راو عبدالکریم نے پولیس ویلفیئر کاونٹر کا افتتاح کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن راو عبدالکریم نے پولیس ویلفیئر کاونٹر کا افتتاح کر دیا، پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، ہمیں چاہیے کہ محکمہ پولیس کے وقار کو عوام میں برقرار رکھنے کیلئے مثبت کردار ادا کریں آر پی او عبدالکریم کی ملازمین سے گفتگو

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10 جون 2021) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن راو عبدالکریم نے دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے قائم کیے جانے والے پولیس ویلفیئر کاونٹر کا افتتاح کیا، انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا بھی تھے، انہوں نے پولیس ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ویلفیئر کاونٹر کا مقصد ایک چھت کے نیچے پولیس ملازمین کو تمام سہولیات کی یکساں فراہمی کو یقینی بنانا ہے.

ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن راو عبدالکریم نے کہا کہ پولیس ویلفیئر کاونٹر میں پولیس ملازمین کو رخصت، سنیارٹی، پروموشن، جی پی فنڈ، میڈیکل، انتظامی امور، ٹی اے ڈی اے، انوسٹگیشن بلز، تنخواہ، الاونسز، ریٹائرمنٹ، پنشن، شہداء کی فیملی، اپیل، مالی امداد، آئی جی افس سے متعلق ویلفیئر کے معاملات کو ون ڈور سٹپ پر انجام دیا جائے گا.

ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن راو عبدالکریم نے کہا کہ حکومت پنجاب جس طرح محکمہ پولیس کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے ہمیں چاہیے کہ عوام دوست پولیس کا کردار ادا کریں اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر شہریوں کے جان ومال، عزت کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے محکمہ کے وقار میں اضافہ کریں، ڈی پی او انور سعید کنگرا نے انہیں انتظامی امور پر بریفنگ دی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین: ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن راو عبدالکریم نے پولیس ویلفیئر کاونٹر کا افتتاح کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!