منڈی بہاؤالدین سے جانے والی بس نے دھنی کے قریب سکول کے کیری ڈبہ کو کچل ڈالا۔ ڈرائیور اور دو بچیاں جاں بحق۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 5 اکتوبر 2021) یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جب مزدا نما بس نے آگے نکلنے کی کوشش میں تیز رفتاری کی وجہ سے سڑک کے درمیانی ڈیوائڈر کو کراس کیا۔ اور مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبہ کو کچل ڈالا۔ یہ مزدا ڈرائیور انتہائی برے طریقہ سے گاڑی چلاتے ہیں۔
ان کی لاپرواہی کی وجہ سے اب تک متعدد حادثات ہو چکے ہیں۔ مگر انتظامیہ ان کے خلاف کچھ کرنے سے قاصر ہے۔
