ملکوال کے گائوں چک نمبر 27 کے قریب تیز رفتار مزدا اور ٹرک میں خوفناک حادثہ، حادثے میں مزدا گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا.
منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29جون 2022) تفصیلات کے مطابق منڈی بہائوالدین کی تحصیل ملکوال کے گائوں چک نمبر 27 کے قریب مزدا گاڑی اور ٹرک میں خوفناک حادثہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں مزدا گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے.
مزدا گاڑی جو کہ ملتان سے کھاریاں جا رہی تھی جس کے اوپر شادی کا سامان لوڈ تھا تیز رفتاری کے باعث سیمنٹ سے لدے ٹرک کے پیچھے جا ٹکرائی. حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ مزدا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا. اطلاعات کے مطابق مزدا گاڑی کا ڈرائیور سو گیا تھا جس کے باعث ٹرک میں جا ٹکرایا.
