متحدہ عرب امارات کا دفاتر میں ہفتے میں ڈھائی دن چھٹی کا اعلان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ہفتے میں ڈھائی دن چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاتر میں اب صرف ساڑھے چار دن کام ہوا کرے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمین کے اوقات کار کے لیے نیا شیڈول متعارف کرایا ہے جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوا کرے گی جب کہ جمعے کو صرف ساڑھے چار گھنٹے کام ہوا گرے گا۔ دفتری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح ساڑھے 7 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں جب کہ جمعے کے روز کام ساڑھے گیارہ بجے تک ہوا کرے گا۔ ملازمین جمعے کے روز ’’ورک فرام ہوم‘‘ بھی کرسکتے ہیں۔

اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد ملازمت اور خاندان کے درمیان توازن کو بہتر بنانا ہے جس سے ملازمین کی پیداواری صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ وفاقی حکومت کے تمام محکموں میں ان اوقات کار کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی پورے سال یو اے ای میں نماز جمعہ کے خطبے کے لیے وقت سوا ایک بجے مقرر کیا گیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
متحدہ عرب امارات کا دفاتر میں ہفتے میں ڈھائی دن چھٹی کا اعلان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!