متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

دبئی: متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردی ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے باعث ایک بار پھر اپنی سفری پابندیوں میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا نظر ثانی شدہ ہدایات نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال، نائیجیریا اور یوگنڈا سے دبئی آنے والےمسافروں کو منظور کردہ لیباریٹری سے کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفیکٹ جمع کرانا ہوگا جو فلائٹ سے 72 گھنٹے قبل کرایا گیا ہو جب کہ صرف انگریزی زبان اور کیو آر کوڈ والے سرٹیفیکیٹس ہی قابل قبول ہوں گے۔

پاکستانیوں کے لیے نئی ہدایات کے مطابق پاکستان سے آنے والے تمام 6 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافروں کی متحدہ عرب امارات پہچنے کے بعد ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ ہوگی۔ جب کہ 6 سے 12 سال کی عمر کے ایسے بچے جن کا ٹیسٹ منفی ہوگا انہیں ٹریس، ٹیسٹ اور ورنطینہ پروٹوکول کے مطابق گھر میں 10 دن کا قرنطینہ لازمی کرنا ہوگا۔ بارہ سال یا اس سے زائد عمر کے ایسے مسافر جن کا ٹیسٹ مثبت ہوگا انہیں صوبائی اور تحصیل حکام کی جانب سے اپنے خرچے پر 10 دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔ اور قرنطینہ کے آٹھویں روز کووڈ 19 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ منفی نتائج والے افراد کو قرنطینہ سے باہر نکال دیا جائے گا۔

پاکستان سے سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے لازم ہے کہ پاس ٹریک رجسٹریشن کے ویب پورٹل پر اپنی مکمل تفصیل کا اندراج کریں جس کی ایک نقل چیک ان کے وقت بھی پیش کرنا لازم ہوگی۔ اس کے بغیر کسی مسافر کو جہاز پر سوار نہیں ہونے دیا جائے گا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!