لاہور اور منڈی بہاؤالدین چیمبرز تاجر برادری اور کے لیے مل کر کام کریں گے، شاہد نذیر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور منڈی بہاؤالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاجر برادری کے مسائل کے حل، صنعت و تجارت کے فروغ اور پالیسی سازی کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے قریبی روابط اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ لاہور چیمبر کے نائب صدر شاہد نذیر چوہدری اور منڈی بہاؤالدین چیمبر کے سینئر نائب صدر (ر) کیپٹن تیمور احمد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا جس میں لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں چیمبرز کے عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی چیلنجز کا حل باہمی مشاورت، پالیسی اصلاحات اور کاروباری برادری کے فعال کردار سے ہی ممکن ہے۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ لاہور چیمبر ہمیشہ چھوٹے شہروں اور زونل چیمبرز کے ساتھ تعاون پر یقین رکھتا ہے اور منڈی بہاؤالدین چیمبر کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے تجربات کے تبادلے، تجارتی وفود کے تبادلے، مشترکہ سیمینارز، ورکشاپس اور پالیسی تجاویز پر مل کر کام کریں گے۔ منڈی بہاؤالدین چیمبر کے سینئر نائب صدر (ریٹائرڈ) کیپٹن تیمور احمد نے کہا کہ ملکی معیشت میں لاہور چیمبر کی خدمات قابل تحسین ہیں اور چھوٹے شہروں کے چیمبرز کے ساتھ اس کا تعاون خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے ساتھ روابط سے منڈی بہاؤالدین کی تاجر برادری کو بہت فائدہ پہنچے گا اور مشترکہ اقدامات سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو نئی جہت ملے گی۔

سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر نے کہا کہ تمام چیمبرز آپس میں مضبوط روابط قائم کریں اور پالیسی ساز اداروں پر موثر انداز میں آواز اٹھائیں تاکہ معیشت کے حقیقی مسائل کو اجاگر کیا جاسکے۔

اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ تاجر برادری کو وفاقی اور صوبائی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور منظم انداز اپنایا جائے گا اور دونوں چیمبرز ایک دوسرے کے پلیٹ فارمز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
لاہور اور منڈی بہاؤالدین چیمبرز تاجر برادری اور کے لیے مل کر کام کریں گے، شاہد نذیر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!