منڈی بہاءالدین میں وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ کی اشتہاری مہم کا ایڈورٹائزنگ یونین ضلع منڈی بہاؤالدین نے بائیکاٹ کر دیا، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری ریے گا اور ایک بھی اشتہاری پینا فلیکس، بینرز، ،سٹکر وغیرہ پرنٹ نہ کرنے کا اور نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 7 فروری 2022) منڈی بہاءالدین میں وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ 18 فروری کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ہولڈنگ بورڈز پر اشتہاری مہم شروع کر کے پینا فلیکس آویزاں کروائے گئے لیکن منڈی بہاءالدین کی ایڈورٹائزنگ یونین نے سرکاری انتظامیہ کو اپنی تمام پراپرٹی تشہیر کے لیے استعمال کرنے سے مکمل طور پر منع کردیا.
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان 18 فروری قائد اعظم گراؤنڈ منڈی بہاوالدین میں جلسہ کریں گے
پنجاب سینٹر میں ہونے والے ایک ہنگامی اجلاس میں ضلع بھر کے ایڈورٹائزرز نے شرکت کی اس موقع پر ایڈورٹائزنگ یونین چیئرمین حافظ شاہد پرویز صاحب اور ایکشن کمیٹی کے صدر سید عرفان شاہ صاحب نے کہا کہ ضلع بھر میں کوئی بھی ایڈورٹائزنگ یونین کا ممبر وزیراعظم عمران خان کے متوقع جلسے کی پرنٹنگ نہیں کرے گا اور نہ ہولڈنگ لگائے گا اور اس وقت تک احتجاج جاری رکھے گی جب تک لوکل انتظامیہ انکے مطالبات تسلیم نہیں کرتی.
تاہم یونین کے احتجاج کے بعد سرکاری مشینری سرگرم نظر آئی لیکن مذاکرات کامیاب نہ ہوئے جبکہ ایڈورٹائزنگ یونین کا کہنا ہے اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وزیراعظم کے دورہ کے وقت ضلع بھر کے ایڈورٹائزنگ یونین کے تین سو سے زائد عہدیداران و کارکن احتجاجی مظاہرہ کریں گے
