منڈی بہاءالدین: موٹر سائیکل چوری کرتے 2 افراد لوگوں نے پکڑ لیے۔ خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔شہر چوروں اور ڈاکوؤں کے نرغے میں۔ ۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 18 نومبر 2021) الحسین چوک پھالیہ سے 2 افراد کو لوگوں نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ ایک موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔چورں کو پکڑ عوام کی طرف سے 15 پر کال کرنے کے باوجود پولیس آدھ گھنٹے تک موقع پر نہ پہنچی تو لوگوں نے چوروں کی خوب درگت بنا کر خود ہی پولیس سٹیشن پہنچا دیا۔
یاد رہے کہ پھالیہ شہر میں رواں ماہ کہ دوران 15 موٹر سائیکل چوری ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں چوری اور ڈاکہ زنی کی وارداتیں ہو چکی ہیں جن کے سامنے تھانہ پھالیہ پولیس بے بس نظر آرہی تھی لیکن عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک گروہ کو پکڑ لیا ۔۔۔۔
