شام میں بشارالاسد چوتھی بار ملک کے صدر منتخب

featured
Share

Share This Post

or copy the link

دمشق: جنگ زدہ شام میں بشار الاسد 95 فیصد ووٹ لیکر چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی پارلیمانی اسپیکر نے اعلان کیا ہے کہ 95 فیصد ووٹ لیکر بشار الاسد نے صدارتی انتخاب میں فتح حاصل کرلی ہے۔ اس اعلان کے بعد صدر بشار الاسد کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔ صدر بشار الاسد کے مخالف دو اہم امیدوار بھی تھے جن میں سے ایک سابق وزیر مملکت عبداللہ سلام عبداللہ اور دوسرے مفاہمت پسند اپوزیشن رہنما محمد مہری تھے تاہم دونوں بری طرح شکست سے دوچار ہوئے۔

انتخابات کی نگرانی کرنے والے عالمی اداروں، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی کا انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شام میں ہونے والے صدارتی انتخاب نہ تو شفاف تھے اور نہ آزادانہ تھے۔ 2014 میں ہونے والے گزشتہ صدارتی الیکشن میں بشار الاسد نے 88 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ اس بار زیادہ اکثریت سے کامیابی کو صدر کے حامی پالیسیوں کی فتح قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں ایک دہائی سے جاری جنگ میں 3 لاکھ 88 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور داعش جنگجو سمٹ کر صرف ایک علاقے تک محدود ہوگئے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
شام میں بشارالاسد چوتھی بار ملک کے صدر منتخب

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!