ملک میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سیمنٹ سستا ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کا ایک تھیلا گزشتہ سال کے مقابلے میں 36 روپے سستا ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سیمنٹ کے ایک تھیلے کی اوسط قیمت 1412 روپے ریکارڈ کی گئی، ایک سال قبل سیمنٹ کے 50 کلو کے تھیلے کی اوسط قیمت 1448 روپے تھی۔
کچھ شہروں میں سیمنٹ کا ایک تھیلا 1510 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ تاہم اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1367 روپے اور راولپنڈی میں 1372 روپے ہے۔