سعودی عرب؛ 30 سال سے بیت الخلاء میں سموسے تیار کرنے والا پکوان سینڑ بند

samosa
Share

Share This Post

or copy the link

جدہ: سعودی عرب میں بلدیاتی ادارے نے حفظان صحت کے بر خلاف 30 سال سے بیت الخلاء میں سموسے بنانے والے پکوان سینٹر کو سِیل کر دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق جدہ کے ایک پکوان سینٹر پر بلدیاتی ادارے نے چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران ہوش اُڑا دینے والے انکشافات ہوئے۔ پکوان سینٹر میں کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری میں حفظان صحت کا خیال نہ رکھ کر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا تھا۔

پکوان سینٹر پر چھاپے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سموسہ بیت الخلاء میں بنایا جا رہا ہے جہاں لال بیگ اور دیگر حشرات الارض گھوم رہے ہیں۔ چھاپہ مار ٹیم کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت میں قائم پکوان سینٹر کے بیت الخلاء سے تعفن اُٹھ رہا تھا اور وہیں سموسے تَلے جا رہے تھے۔ ملازمین کے پاس حکومتی ہیلتھ کارڈ بھی نہیں تھا۔

اس پکوان سینٹر میں سموسوں کے علاوہ کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی تیار کی جاتی ہیں۔ حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری نہ کرنے پر بلدیاتی حکام نے پکوان سینٹر کو تاحکم ثانی سربمہر کردیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودی عرب؛ 30 سال سے بیت الخلاء میں سموسے تیار کرنے والا پکوان سینڑ بند

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!