رواں سال گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں 9 مرتبہ اضافہ ریکارڈ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: موجودہ حکومت کے 3 سال کے دوران کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 42 سے 60 فیصد تک ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق ملک میں مہنگائی کے بڑھنے کا ایک بڑا اثر کوکنگ آئل اور گھی پر بھی پڑا ہے اور موجودہ حکومت کے برسوں کے دوران کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 42 سے 60 فیصد تک ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال جنوری سے ستمبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق گھی اور آئل کی قیمت میں تقریباً 9 مرتبہ اضافہ ہوا.

یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

دستیاب اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں جہاں ہر چیز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا، وہیں گھی آئل کی قیمت میں بھی خوشربا اضافہ ہوا، جنوری 2019 سے گھی آئل کی اوسطً قیمت کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ جنوری 2019 میں گھی کے فی کلو اوسطاً نرخ 181.9 روپے اور آئل فی لیٹر 200.2 روپے فی لیٹر تھا جو جنوری 2021 میں بڑھ کر گھی 270.8 اور آئل 273 روپے فی لیٹر ہوا، اس طرح جنوری 2019 کے مقابلے جنوری 2021 تک گھی کی قیمت میں اوسطً 49 فیصد اور آئل کی قیمتوں میں اوسطً 36 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری 2019 میں گھی اوسطً 182.2 اورآئل فی لیٹر 202.4 روپے لیٹر تھا، فروری 2021 تک گھی 291.3 اور آئل فی لیٹر 295.8 روپے ہو گیا، گھی کی قیمت میں اس طرح 60 فیصد اور آئل 46 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔

اسی طرح اگر ماہانہ طور پر گھی آئل کی قیمتوں میں اوسطاً اضافہ دیکھا جائے تو معلوم ہوا کہ مارچ میں گھی کی قیمت میں 61 فیصد اور آئل کی قیمت میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔ اپریل میں گھی 58 فیصد اور آئل 46 فیصد بڑھا۔ مئی میں گھی کی قیمت میں 57 اور آئل کے نرخ میں 46 فیصد اضافہ ہوا ۔ جون میں گھی 57 اور آئل 46 فیصد پر برقرار رہا ۔ جولائی تک گھی کی قیمت میں 62 فیصد اور آئل کی قیمت میں 49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگست میں گھی 62 اور آئل کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ستمبر 2019 کے مقابلے میں ستمبر 2021 تک گھی کی قیمت میں تقریبا 60 فیصد اور آئل کی قیمت میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔

اس طرح رواں سال جنوری سے لے کر اب تک ہر ماہ گھی آئل کی قیمت میں اضافہ ہوا،رواں سال جنوری سے ستمبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً گھی کی قیمت میں 9 مرتبہ اضافہ ہوا اور گھی کی اوسطاً قیمت رواں سال کے دوران 270 روپے فی کلو سے بڑھ کر 343 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح آئل کی قیمت اوسطاً 273 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 345 روپے تک پہنچ گئی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رواں سال گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں 9 مرتبہ اضافہ ریکارڈ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!