رات گئے پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچ گئی

islamabad police
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد (تازہ ترین۔ 20 مئی2022ء) رات گئے پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ آمد ہوئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بنی گالہ آمد پر پولیس نفری کے ہمراہ قیدیوں کی وین بھی موجود تھی۔

پولیس کی جانب سے بنی گالہ کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ اس دوران وہاں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس تمام صورتحال میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور بھی بنی گالہ پہنچ گئے۔ اسلام آباد پولیس نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو لاحق سیکورٹی خدشات کے باعث بنی گالہ کے اطراف میں سرچ آپریشن کے مقصد سے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ

بعد ازاں اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری قیدیوں کی وین کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئی۔ اس دوران کسی قسم کا کوئی تصادم نہیں ہوا۔ جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی اس کاروائی کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ میں موجود نہیں تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف جمعہ کی رات کو ملتان جلسے میں شرکت کے بعد اسلام آباد جانے کی بجائے پشاور چلے گئے تھے۔

دوسری جانب کراچی پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان محسود کے گھر پر بھی رات گئے چھاپہ مارا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار بنا اجازت پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر میں داخل ہوئے اور پوچھ گچھ کی۔ جبکہ سماء نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کا تھریٹ جاری کر دیا گیا.

خدشے کے باعث عمران خان کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، سیکیورٹی حکام نے عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگل کو آگاہ کردیا ہے۔ یاد رہے عمران خان پر پہلے بھی متعدد بار حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رات گئے پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچ گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!