جن افراد نے ابھی تک کورونا ویکسی نیشن نہیں کروائی وہ جلد از جلد ویکسی نیشن کروائیں، محمد شاہد

mandi bahauddin corna virus
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ ریچ ایوری ڈور کورونا ویکسی نیشن مہم حکومت کا احسن اقدام ہے اور کورونا وائرس سے بچاﺅ کا واحد حل ویکسی نیشن میں ہی ہے ،انہوں نے کہاکہ جن افراد نے ابھی تک کورونا ویکسی نیشن نہیں کروائی وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جلد از جلد ویکسی نیشن کروائیں اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 08 فروری 2022) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ریڈ کورونا ویکسی نیشن مہم 3 کے اہداف کے حصول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر شکیل اقبال، ڈاکٹر شکیل نذر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد فاروق، ایمرجنسی آفیسرعمران خان، ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع، سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخر، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد عباسی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہید، پی اے ٹو سی او ہیلتھ ارسلان رﺅف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے اجلاس کو بتایا کہ کورونا ویکسی نیشن کا وافر سٹاک موجود ہے، انہوںنے بتایا کہ ریڈ کورونا ویکسی نیشن مہم 3کے تحت ویکسی نیشن ٹیموں نے ضلع میں اب تک بارہ سال سے زائد عمر کے86 فیصد افراد کو فرسٹ ڈوز جبکہ 73 فیصد افراد کو سیکنڈ ڈوز لگائی جا چکی ہے ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت کورونا ویکسی نیشن کی دستیابی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ۔ متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ عوام الناس کا قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس قومی مہم میں حصہ لیں تا کہ اس اس موذی بیماری کا جڑ سے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے سی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ مخصوص پوائنٹس پر ویکسی نیشن ٹیموں کو تعینات کیا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کی ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو بھی ہدایت کی کہ کسی بھی مسافر کو ویکسی نیشن کے بغیر سفر کرنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے اور ویکسی نیٹڈ نہ ہونے والے افراد کی فوری ویکسی نیشن کی جائے اوراس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ویکسی نیشن میں ہی ہم سب کی فلاح ہے لہذا عوام الناس سے اپیل ہے کہ حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ ٹیموں سے کورونا ویکسی نیشن لازمی مکمل کروائیں تا کہ کورونا وائرس سے جلد چھٹکارا ممکن ہو سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
جن افراد نے ابھی تک کورونا ویکسی نیشن نہیں کروائی وہ جلد از جلد ویکسی نیشن کروائیں، محمد شاہد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!