جم خانہ پھالیہ میں محکمہ زراعت اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام کسان کارڈز کی تقسیم کا تقریب کا انعقاد

featured
Share

Share This Post

or copy the link

صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ فوڈ سکیورٹی کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافی انتہائی نا گزیر ہے ، کاشت کار اور کسان حضرات محکمہ زراعت اور زرعی ماہرین کی تجاویز پر عمل کر کے اپنی فصلوں میں سو فیصد اضافہ ممکن بنا سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے سے کاشت کاروں کیلئے معقول معاوضہ یقینی بنایا جائے گا ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 03 نومبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں جم خانہ پھالیہ میں محکمہ زراعت اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام کسان کارڈز کی تقسیم اور گزشتہ سال گندم کے پیداواری مقابلہ جات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے کاشت کاروں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع و ریسرچ پنجاب ڈاکٹر انجم علی بٹر، ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ چوہدری جاوید اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال، گروپ جنرل مینجر مارکیٹنگ ایف ایف سی اطہر جاوید، زونل مینجر (نارتھ) افضال احمد مغل، ہیڈ آف ایگری سروسز عبدالحمید لودھی، ہیڈ آف فارم ایڈوائزری سنٹر سرگودھا لیاقت علی واہلہ، ریجنل مینجر سرگودھا فیصل شہزاد، ایگزیکٹو مارکیٹنگ حسن رضا، نمبرداران اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ کسانوں اور کاشت کاروں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گندم کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے جڑی بوٹی مار ، پھپھوند کشش زہروں پر سبسڈی دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار 2 کروڑ 9 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ امسال بھی گندم کی بہتر پیداوار کے حصول اور مشینی کاشت کیلئے کاشت کاروں کو ایک ارب 20 کروڑ روپے کی جدید مشینری 50 فیصد سبسڈی پر دی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین کے 80 خوش نصیب کاشتکاروں میں لیزر لینڈ لیولر تقسیم

انہوں نے کہا کہ اب تک 5 لاکھ سے زائد کاشت کار کسان کارڈ کیلئے ریجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق زرعی شعبے کی ترقی کےلئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔ عصری تقاضوں کے پیش نظر حکومت زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مشینری طریقہ کاشت کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ چھوٹے کاشت کار ان ثمرات سے بہتر طور پر مستفید ہو سکیں کیونکہ کسان خوشحال ہو گا تو ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع و ریسرچ پنجاب ڈاکٹر انجم علی بٹر نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو کھاد، بیج، زرعی آلات و ادویات، قدرتی آفات سمیت دیگر حکومتی منصوبوں میں براہ راست ان کے اکاوئنٹ میں کیش ٹرانسفر کر کے سبسڈی دی جائے گی۔ وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں کو تمام سبسڈی کیش براہ راست پہنچانے کیلئے صوبے بھر میں کسان کارڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے جو محکمہ زراعت توسیع کی توسط سے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو مہیا کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت (توسےع) کسانوں کی خدمت کےلئے ہر وقت کوشاں ہیں اور کاشت کار وں کوچاہیے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں اور سبسڈی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔گروپ جنرل مینجر مارکیٹنگ ایف ایف سی اطہر جاوید نے کھادوں کے متوازن استعمال اور فصلوں کی بر وقت بوائی اور کٹائی سے متعلق لیکچر اور تجاویز دیں۔ تقریب کے اختتام پر گزشتہ سال گندم کے اضافی پیداواری مقابلہ جات میں اول دوم اور سوم آنے والے چیمپیئن کاشت کاروں کو شیلڈز کے علاوہ تین لاکھ ، دو لاکھ اور ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات اور10 رجسٹرڈ کاشت کاروں کو کسان کارڈز بھی دئیے گئے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
جم خانہ پھالیہ میں محکمہ زراعت اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام کسان کارڈز کی تقسیم کا تقریب کا انعقاد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!