تھپڑ کھانے کے بعد آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں، بچی کا فرانسیسی صدر سے سوال

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو اسکول کے دورے کے موقع پر اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بچی نے پوچھا کہ تھپڑ کھانے کے بعد آپ کی طبیعت کیسی ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر ایمانوئیل میکرون وبا کے بعد معمولات زندگی کی بحالی پر اسکولوں اور ریسٹورینٹس کا دورہ کر رہے ہیں ایسے ہی ایک دورے کے دوران دس روز قبل ایک نوجوان نے مصافحہ کرنے کے بعد صدر کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا تھا۔

فرانسیسی اخبار “لی فیگارو” کے مطابق گزشتہ روز بھی جب صدر میکرون بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک اسکول کا دورہ کر رہے تھے تو براہ راست نشریات کے دوران طالب علم نے سوال پوچھا کہ ’’ جناب صدر آپ تھپڑ کھانے کے بعد کیسا محسوس کر رہے ہیں اور آپ کی طبیعت کیسی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : نوجوان نے سرعام فرانسیسی صدر کو تھپڑ جڑ دیا

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں نے بچی کی جانب مسکراتے ہوئے دیکھا اور جواب دیا کہ میں ٹھیک ہوں البتہ تھپڑ مارنا کوئی تفریحی عمل نہیں تھا اور یہ اچھی بات نہیں ہوتی ہے۔ کسی کو بھی اس طرح تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا یہاں تک کہ اسکول کے صحن میں بھی یہ اچھا عمل نہیں ہے۔ جس نے مجھے تھپڑ مارا وہ ٹھیک نہیں تھا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
تھپڑ کھانے کے بعد آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں، بچی کا فرانسیسی صدر سے سوال

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!