تحصیل منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر صدارت ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگائی گئیں

mandi bahauddin khuli ketchery
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاءالدین ڈاکٹر احسان الحق ضیاءنے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ریونیو عوامی سروسز کے ذریعے شہریوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جا رہا ہے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم مارچ 2022 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں سائلین کی شکایات سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل، نائب تحصیلدار وقار احمد، لینڈ ریکارڈ سنٹر اور ریونیو افسران سمیت سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خدمت کچہری میں آئے ہوئے سائلین سے توجہ اور خلوص سے ان کے مسائل سن کر درخواستوں پر حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا ایک ہی جگہ پر فوری حل اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق سائلین سے براہ راست مسائل سن کر ون ونڈوآپریشن کے تحت حل کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت آنے والے سائلین کے مسائل کو بر وقت حل کریں کیونکہ عوامی مسائل کو حل کرنا ہی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں سائلین کی طرف سے پیش کردہ مسائل پر جاری کردہ احکامات پر بلا تاخیر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ، اس سلسلہ میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسی طرح تحصیل پھالیہ اور ملکوال میں بھی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر صدارت ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگائی گئیں، خدمت کچہریوں میں آغاز سے لے کر اختتام تک آنے والے سائلین نے اپنے مختلف مسائل کے حوالے سے درخواستیں پیش کیں، جنہیں وہاں پر افسران کی موجودگی میں عملہ نے فوری طور پر کاروائی کر کے موقع پر نبٹا دیا جبکہ دیرینہ مسائل والی درخواستوں کو بھی جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
تحصیل منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر صدارت ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگائی گئیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!