بھارت میں دو سر اور تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش

featured
Share

Share This Post

or copy the link

مدھیا پردیش: بھارت میں جنم لینے والے دو سر والے بچے کی پیدائش سے ڈاکٹر حیران ہیں۔ اس بچے کے تین ہاتھ ہیں اور سینے میں دو دل دھڑک رہے ہیں۔

28 مارچ کو رتلام ، مدھیا پردیش میں پیدا ہونے والے بچے اب بھی ہسپتال میں ہیں اورڈاکٹر ان کی نگرانی کررہے ہیں۔ اس پیدائشی نقص کو طب کی زبان میں ڈائی سیفیلک پیراپیگس کہا جاتا ہے جس میں ایک دھڑ پر ایک اور اضافی سر یا عضو بن جاتا ہے۔ ایسے بچے عموماً مردہ پیدا ہوتے ہیں لیکن اب تک یہ بچے زندہ ہیں جو ایک اور حیرت انگیز امر ہے۔

x-ray

سہیل اور شاہین خان اس کے والدین ہیں جنہیں پہلے ہی اس واقعے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔ ہسپتال کی سینیئر ڈاکٹر لاہوتی نے زندہ بچوں کو ایک معجزہ قرار دیا ہے جس میں دو بچے ایک ہی دھڑ پر باہم پیوست ہوجاتے ہیں۔ دونوں سروں کے عین درمیان ایک اور ہاتھ بھی اگ آیا ہے۔ تاہم اس وقت ڈاکٹروں نے کسی بھی قسم کی سرجری یا آپریشن سے انکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں 3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائش

شروع میں اہلِ خانہ کو یہی بتایا گیا تھا کہ رحم میں جڑواں بچے ہیں لیکن چند ماہ بعد دونوں سر ایک ہی جسم پر منتقل ہوئے اور اب سی سیکشن سرجری کے بعد دو سر والے لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا ابتدائی وزن پونے چار کلوگرام بتایا گیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بھارت میں دو سر اور تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!